صوبائی حکومت کے توسط سے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے ، پی ڈی ایم اے

ز*صوبے میں 12 اپریل 2024سے اب تک 08 افراد جاں بحق جبکہ9 افراد زخمی ہوئے ہیں

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جانب سے بارشوں کے سسٹم کے داخل ہونے کے بعد صوبائی حکومت کے توسط سے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے بعد بلوچستان میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا ہے بدھ سے کوئٹہ، گوادر، جیونی، اور ماڑہ ، کیچ ، مند ، تُمپ ، پنچگور ، واشک ، خاران ، چاغی، نوشکی، مستونگ،قلات،لسبیلہ،خضدار،سوراب،زیارت،چمن،قلعہ عبداللہ، کچھی،سبی دُکی اور آس پاس کے علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

گوادر ، پسنی ، جیونی ، کیچ، مند، تُمپ ، واشک، چاغی، خضدار، قلات، مستونگ میں بارش ہورہی ہے ضلعی انتظامیہ گوادر،کیچ انتظامیہ متعلقہ اضلاع میں امدادی کاموں میں مصروف عمل ہے ضلع ہرنائی میں بند سڑکوں کی بحالی کے لیے انتظامیہ کام کررہی ہے چھوٹی گاڑیوں کے لیے راستہ بحال کیا گیا ہے پی ڈی ایم اے حکومت بلوچستان کی جانب سے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے اب تک تمام علاقوں میں صورتحال تسلی بخش ہے گزشتہ 24 گھنٹے میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی آسمانی بجلی و چھتیں گرنے کی وجہ سے صوبے میں 12 اپریل 2024سے اب تک 08 افراد جاں بحق جبکہ9 افراد زخمی ہوئے ہیں بارش و سیلابی پانی کی وجہ سے اب تک صوبے میں 40 کے لگ بھگ گھروں کو کافی نقصان پہنچا ہیں اور 92 کے قریب گھروں کو جزوی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں جن کے تخمینہ لگانے کے لیے متعلقہ اضلاع میں سروے جاری ہے صوبے میں اب تک لنک سڑکوں کو بھی کچھ اضلاع میں نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

جن کی بحالی کے لیے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کام کررہی ہے۔