ٹ*پی آر ایل، اوگرا کے برائون فیلڈ ریفائنری پالیسی کے تحت اہم معاہدے

ح* توانائی کے شعبے میں آئل ریفائنریز کی کارکردگی اور صلاحیت میں اضافہ ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار بڑھنے سے ملکی توانائی کی حفاظت اور اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

v اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) پی آر ایل، اوگرا کے برائون فیلڈ ریفائنری پالیسی کے تحت اہم معاہدے، توانائی کے شعبے میں آئل ریفائنریز کی کارکردگی اور صلاحیت میں اضافہ ،ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار بڑھنے سے ملکی توانائی کی حفاظت اور اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی، براو?ن فیلڈ ریفائنری پالیسی پر دستخط سے ریفائنریوں کوEuro-V معیارکے مطابق ایندھن کی پیداوار کے لیے اپنے منصوبوں کے ساتھ آگے بڑھنے کے قابل بنایا جائیگا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی تین آئل ریفائنریز، اٹک آئل ریفائنری، نیشنل آئل ریفائنری اور پاکستان آئل ریفائنری، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے والی ہیں ، یہ معاہدہ پاکستان کی آئل ریفائنریز پالیسی براو?ن فیلڈ ریفائنریز اپ گریڈیشن 2023 کے فریم ورک کے تحت کیا جائے گا، اس اقدام سے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں آئل ریفائنریز کی کارکردگی اور صلاحیت میں اضافہ ہو گا، جس سے ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار بڑھے گی اور ملک کی توانائی کی حفاظت اور اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی ، براو?ن فیلڈ ریفائنری پالیسی کی منظوری وفاقی کابینہ نے 8 اگست 2023 کو دی تھی، جس کا مقصد موجودہ ریفائنریوں کو اپنی سہولیات کو اپ گریڈکرنے جدید بنانے اوروسعت دینے کی ترغیب دینا ہے، عنقریب اوگرا ریفائنریوں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کرے گی ، جس میں معاہدوں پر دستخط کرنے کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، براو?ن فیلڈ ریفائنری پالیسی پر دستخط اس لحاظ سے بھی ضروری ہے کہ ریفائنریوں کوEuro-V معیارکے مطابق ایندھن پیدا کرنے کے لیے اپ گریڈ کرنے کے لیے اپنے منصوبوں کے ساتھ آگے بڑھنے کے قابل بنایا جائے، پاکستان ریفائنری لمیٹڈ(PRL) کے ساتھ یہ معاہدہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کیساتھ ماحول دوست ایندھن کی پیداوار میں تعاون کے لیے سٹرٹیجک شراکت داری کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے، اس پالیسی کے نفاذ سے Euro-V معیارکے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی مقامی پیداوار میں اضافہ ہوگا جس سے درآمدات کا بوجھ کم ہوگا اور زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔