iپریانکا چوپڑا فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک بار پھر زخمی

بدھ 17 اپریل 2024 18:11

۹ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ و گلوکارہ پریانکا چوپڑا فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔اداکارہ پریانکا چوپڑا آج کل اپنے آنے والے دو نئے پروجیکٹس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جن میں دی بلف اور ہیڈذ آف اسٹیٹ شامل ہے۔پریانکا چوپڑا پہلے کی طرح ایک بار پھر فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں۔

پریانکا چوپڑا کو زخمی حالت میں دیکھ کر مداح پریشان ہوگئے،اداکارہ نے یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

پریانکا نے زخمی حالت میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں حیران ہوں کہ کام سے کتنی خون آلود تصویریں میں نے گزشتہ برسوں کے دوران پوسٹ کی ہیں۔اداکارہ نے یہ تو نہیں بتایا کہ وہ کس فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئی ہیں مگر میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی آنے والی نئی فلموں کی نوعیت کے پیشِ نظر ہیڈ آف اسٹیٹ ان کی ایکشن کامیڈی فلم ہے۔

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اداکارہ فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئی ہوں۔اس سے قبل بھی متعدد بار باصلاحیت اداکارہ اپنی خون میں آلودہ چہرے کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کر چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :