کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا آرپی او شیخوپورہ کے ہمراہ ننکانہ صاحب کا دورہ ،صوفی کلام و میوزک پروگرام میں شرکت

بدھ 17 اپریل 2024 18:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر بیساکھی میلے کے دوران ننکانہ صاحب میں سکھ یاتریوں کو فراہم کی جانے والی بہترین سہولیات کا جائزہ لینے اور ان سکھ مہمانوں کے اعزاز میں منعقد ہونے والے صوفی میوزک پروگرام میں شرکت کرنے کیلئے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے آرپی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل، کے ہمراہ ننکانہ صاحب کا دورہ کیا اور صوفی کلام و میوزک پروگرام میں شرکت کی۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات اورفول پروف سیکورٹی کی فراہمی ؂انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کے صوفی کلام و میوزک پروگرامز کا مقصد دنیا بھر میں امن اور محبت کا پیغام دینا ہے۔ صوفی کلام و میوزک پروگرام میں اندرون و بیرون ملک سے آنے والے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جہاں لوک فنکاروں نے بابا بلھے شاہ،پیر وارث شاہ ،میاں محمد بخش اور بابا فرید شکرگنج ودیگر صوفیائے کرام کا صوفیانہ کلام پیش کیا۔

(جاری ہے)

محفل کا لطف اٹھاتے اورصوفیانہ کلام پر سردھنتے سکھ یاتریوں نے بھنگڑے بھی ڈالے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوانے کہا کہ اپنے مقدس مقامات کی زیارت کیلئے سکھ یاتری آج ننکانہ صاحب سے دیگر شہروں میں روانہ ہورہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے جنم استھان بابا گرونانک دیو جی پر بھی حاضری دی۔ اس موقع پر ڈی سی ننکانہ محمد ارشد چودھری ،ڈی سی شیخوپورہ ڈاکٹر وقار خان ،ڈی پی او ننکانہ اور دیگر افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :