گوجرہ ،پولیس چور پکڑنے اور ڈکیتیاں روکنے میں ناکام

مسلح ڈاکو سرعام سڑک پر لوگوں کو لوٹتے رہے ،شہری پریشان

بدھ 17 اپریل 2024 19:25

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) پولیس چور پکڑنے اور ڈکیتیاں روکنے میں ناکام تھانہ صدر کی حدود میں واقع چک نمبر 155گ ب اور 159گ ب سے ملحقہ سڑک پرڈکیتی کی واردات مسلح ڈاکو گن پوئنٹ پر سڑک پر ناکہ لگا کر عبید وغیرہ سمیت متعدد راہگیروں سے لوٹ مار کرتے رہے پولیس اطلاع ملنے کے باوجود موقع پر نہ پہنچی شہری آئے روز چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں سے سخت پریشان ہیں انہوں نے حکومت پنجاب سے نوٹس لینے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔