جامعہ سندھ ، بیچلرز ڈگری پروگرامز میں داخلوں کیلئے فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

بدھ 17 اپریل 2024 19:56

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) جامعہ سندھ نے بیچلر ڈگری پروگرامز میں داخلوں کیلئے فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 19 اپریل تک توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایڈمیشنز جامعہ سندھ جامشورو پروفیسر ڈاکٹر ایاز کیریو نے اپنے ایک اعلامیہ میں مطلع کیا کہ جامعہ سندھ کے بیچلر ڈگری پروگرامز کے سال دوم، سوم، چہارم، پنجم و ماسٹر (فائن) مارننگ و ایوننگ کلاسز کے تعلیمی سال 2024ء میں داخلوں کیلئے فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 19 اپریل 2024ء تک توسیع کی گئی ہے۔

طلباء فیس جمع کرانے کے بعد اگلی کلاسز میں داخلے کا فارم پُر کرکے مطلوبہ کاغذات کے ساتھ اپنے متعلقہ شعبوں کے سربراہان کے آفس میں جمع کرائیں۔ اعلامیہ کے مطابق طلباء اپنی داخلہ فیس ون بل، ون لنک، ایچ بی ایل موبائل ایپ، ایچ بی ایل کونیکٹ ایپ، ایزی پیسہ، جیز کیش یا کسی بھی بنک کی موبائل ایپ کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :