یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو اہے ۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی والا گھی 58 روپے فی کلو مہنگا

بدھ 17 اپریل 2024 20:10

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو اہے ۔یوٹیلیٹی اسٹورز ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو اہے ۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی والا گھی 58 روپے فی کلو مہنگا کردیا گیا۔ گھی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر بی آئی ایس پی صارفین کیلئے گھی کی نئی فی کلو قیمت 393 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے یوٹیلیٹی اسٹورز سے اشیا کی خریداری بھی مشکل ہوگئی۔ایک طرف مہنگائی میں روز افزوں اضافے نے عوام پر زندگی اجیرن کر رکھی ہے تو دوسری طرف حکومتی اقدامات نئی سے نئی مشکل کھڑی کرکے عام آدمی کے لیے جینا دوبھر کررہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورزپر فی کلو قیمت 335روپے تھی اور فی کلو پر70روپے کی سبسڈی تھی مگر رمضان کے ختم ہونے کے بعد سبسڈی ختم کرنے سے گھی کی قیمت400روپے فی کلو کے قریب پہنچ گئی۔#

متعلقہ عنوان :