پاکستان کے خلاف سیریز کی بھرپور تیاری کی ہے، ہیلی میتھیوز

بدھ 17 اپریل 2024 20:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز کی بھرپور تیاری کی ہے، پاکستان ہوم گرائونڈ پر سخت حریف ہے اور ان کی ٹیم میں گذشتہ سالوں کے مقابلے میں بہت بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نیشنل بینک سٹیڈیم میں منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہاں آنے سے پہلے دبئی میں بھی ٹریننگ کی ، دبئی کی کنڈیشن پاکستان سے ملتی جلتی ہے۔ ہیلی میتھیوز نے کہا کہ جانتے ہیں کہ اس چیمپین شپ میں کچھ اچھے نتائج نہیں دے سکے، آئندہ سیریز سے گذشتہ پرفارمنس کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :