سعودی سرمایہ کاری خوش آئند ہے،مولانا محمدامین انصاری

بیرونی سرمایہ کاری پر انحصار کے بجائے اشرافیہ کی ناجائز مراعات فی الفور بند کی جانی چاہئیں،متحدہ علماء محاذ

بدھ 17 اپریل 2024 20:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) متحدہ علماء محاذ پاکستان اور دفاع افواج پاکستان فورم کے بانی سربراہ مولانا محمدامین انصاری نے کہاہے کہ سعودی سرمایہ کاری خوش آئند مستقبل میں معاشی ترقی کا انقلاب ہے۔

(جاری ہے)

حکومت صرف بیرونی سرمایہ کاری پر انحصار کرنے کے بجائے اشرافیہ کو دی گئی ناجائز مراعات ،مفت بجلی ، پیٹرول ، علاج ،لگژری گاڑیاں، بیرون ممالک کے دوروں پر شاہانہ اخراجات کو فی الفور بند کیاجانا چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں اپنی عیادت کیلئے آنے والے علماء و صحافی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔وفاقی و صوبائی حکومتیں اشیائے خورد نوش کی قیمتوں میں فی الفور 20فیصد کمی کرنے کیلئے ترجیحی طور پر ہنگامی و موثر اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ عوامی و ملکی خوشحالی کا راج اور غریبوں پر مہنگائی کا بوجھ کم ہوسکے۔