2023ء میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ کون سے پاس ورڈز استعمال ہوئے؟

DW ڈی ڈبلیو بدھ 17 اپریل 2024 20:20

2023ء میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ کون سے پاس ورڈز استعمال ہوئے؟

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 اپریل 2024ء) ای میل اکاؤنٹ ہو یا سوشل میڈیا اکاؤنٹس، یا پھر بینکنگ سروسز، آن لائن ان میں لاگ ان ہونے کے لیے آپ کو پاس ورڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔ کیونکہ استعمال کنندہ یا یوزر نیم کے ساتھ ان ویب سائٹس تک رسائی یا دوسرے معنوں میں ویب سائٹ کا تالہ کھولنے کی چابی یہی پاسورڈ ہی ہوتا ہے۔

اب ہم انٹرنیٹ کے بغیر نہیں رہ سکتے

جرمن انٹرنیٹ صارفین اور گوگل سرچ رجحانات

یہی کنجی ہمارے ذاتی ڈیٹا اور دیگر اہم معلومات تک رسائی کو روکتی ہے یا آن لائن بینکنگ وغیرہ کی صورت میں مالی نقصان سے بھی بچاتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہا جاتا ہے کہ آپ کا پاس ورڈ اتنا سادہ یا آسان نہیں ہونا چاہیے کہ کوئی آسانی سے اس کا اندازہ لگا سکے۔

(جاری ہے)

یا پھر پاسورڈز کا کھوج لگانے والے سافٹ ویئر آسانی سے ان تک پہنچ پائیں۔

سال 2023ء میں 10 سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاس ورڈز

ڈیٹا اور بزنس انٹیلیجنس سے متعلق ایک عالمی پلیٹ فارم اسٹِسٹا کی طرف سے پاسورڈ سکیورٹی کے معاملے پر جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں گزشتہ برس کے دوران جو 10 سب سے زیادہ پاسورڈ استعمال کیے گئے ان کی تفصیل کچھ اس طرح ہے،

123456 - 45 لاکھ 25 ہزار کے قریب

2۔ admin ۔ 40 لاکھ 10 ہزار کے قریب

3۔ 12345678 - 13 لاکھ 71 ہزار سے زائد

4۔ 123456789 - 12 لاکھ 13 ہزار سے زائد

5۔ 1234 - نو لاکھ 70 ہزار کے قریب

6۔ 12345 - سات لاکھ 28 ہزار سے زائد

7۔ password - سات لاکھ 10 ہزار سے زائد

8۔ 123 - پانچ لاکھ 28 ہزار سے زائد

9۔ Aa123456 - تین لاکھ 20 ہزار کے قریب

10۔ 1234567890 - تین لاکھ تین ہزار کے قریب

ایک اسٹرانگ یا محفوظ پاس ورڈ کے لیے تجاویز

ٹیکنالوجی کی دنیا کی اہم ترین امریکی کمپنیوں میں ایک مائیکروسافٹ کی تجاویز کے مطابق ایک محفوظ پاسورڈ کے لیے آپ ان باتوں کا خیال رکھیے!

پاسورڈ کم از کم 12 کریکٹرز پر مشتمل ہونا چاہیے، 14 سے زیادہ ہوں تو زیادہ بہتر ہے۔

2۔ یہ کیپٹل حروف، لوئر کیس حروف، نمبروں اور سمبلز یا علامات کا مرکب ہونا چاہیے۔

3۔ یہ صرف کوئی ایسا لفظ نہیں ہونا چاہیے جو ڈکشنری میں مل جائے، نہ ہی یہ کسی فرد کا نام، کوئی کردار، کوئی پراڈکٹ یا کسی آرگنائزیشن کا نام ہونا چاہیے۔

4۔ یہ پاسورڈ آپ کے لیے یاد رکھنا تو آسان ہو مگر کسی اور کے لیے اس کا اندازہ لگانا آسان نہیں ہونا چاہیے۔

ایک محفوظ پاسورڈ کی ایک مثال یہاں پیش ہے: "6MonkeysRLooking^"