نوکنڈی ،گردنواح میں گرج چمک کیساتھ بارش، ندی نالوں میں طغیانی ،نشیبی علاقے زیر آب آگئے

بدھ 17 اپریل 2024 21:22

نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) نوکنڈی اور گردنواح میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی نشیبی علاقے زیر اب آگئے میدانی علاقوں میں شدید بارش سے ریل پٹڑی میں شگاف پڑ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوکنڈی سمیت مضافاتی علاقوں میں بدھ کی رات سے گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے علاقہ پانی سے جل تھل ہو گیا ہے گھروں کے چھتوں نے پانی کا ٹپکنا شروع کردیا میدانی علاقوں میں طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آنے سے نشیبی علاقے زیر اب اگئے جس سے پاک ایران ریلوئے پٹڑی میں جا بجا شگاف پڑ گئے ہیں کوئٹہ تفتان بین الاقوامی شاہراہ پر طوفانی بارشوں سے پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کا نظام متاثر رہی تاہم کہیں سے جانی مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔