نشے سے پاک پشاور مہم دوبارہ آغاز ‘ سفارشات مرتب

وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈا پور کی جانب سے منظوری کے بعد مہم کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا ‘ کمشنر پشاور

بدھ 17 اپریل 2024 22:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈا پور کی جانب سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کو سونپے گئے اہم ٹاسک پشاور کو نشے کے عادی افراد سے مکمل پاک کرنے کے لیے سفارشات کی تیاری کے حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل پشاور ثنیہ صافی، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رفیق مہمند،ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر نور محمد سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے انتظامی افسران نے شرکت کی اجلاس میں پشاور کو نشے کے عادی افراد سے مکمل پاک کرنے اور نشے کے عادی افراد کا علاج کرکے ان کو معاشرے کے مفید شہری بنانے کے لیے باقاعدہ سفارشات مرتب کرلی گئی جس کے مطابق پشاور کے سڑکوں پر موجود نشے کے عادی تمام افراد جن کی مختلف ذرائع سے حاصل کی گئی تعداد 2000 کے قریب ہیں ان کو ایک ساتھ تحویل میں لیکر بحالی مراکز منتقل کیا جائے گا تاکہ شہر مکمل نشے کے عادی افراد سے پاک ہو سکے بہترین نتائج کے حصول کے لیے علاج کا دورانیہ تین ماہ کی بجائے 4 ماہ کیا جائے گا خیبرپختونخوا کے علاوہ دیگر صوبوں سے آئے ہوئے نشے کے عادی افراد کو ایک ماہ کے ابتدائی علاج کے بعد ان کے صوبوں کے حوالے کیا جائے گا جس کے لیے صوبائی سیکرٹریز کی سطح پر رابطے کئے جائیں گے نشے کے عادی افراد کے علاج کے لیے بحالی مراکز کے انتخاب کے لیے کیمٹی قائم کردی گئی جس میں سرکاری افسران کے علاوہ صحافی برادری،تاجر برادری اور سول سوسائٹی سے بھی افراد کا انتخاب کیا جائے گا بحالی مراکز کے لئے باقاعدہ ضابطہ اخلاق مرتب کیا گیا جن میں پہلے سے زیادہ سخت شرائط رکھی گئی ہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بحالی مراکز سے مریضوں کو دوسرے بحالی مراکز منتقل کر کی بحالی مرکز کو سیل کر کے بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گئے جبکہ رجسٹریشن منسوخ کر کے بحالی مرکز کو سیل کر دیا جائے گا نشے کے عادی افراد کے علاج کے دوران ہی ان کو مختلف ہنر سکھائے جائیں گے جس کے لیے سرکاری اداری(TEVTA) ٹیکنیکل ایجوکیشن ٹریننگ اتھارٹی کی خدمات حاصل کی جائے گی اجلاس میں سفارشات کو ختمی شکل دیئے دی گء جس کو وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈا پور کو باضابطہ منظوری کے لئے ارسال کی جائے گی جس کے فوری بعد نشے سے پاک پشاور مہم کے فیصلہ کن آپریشن شروع کیا جائے گا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے تمام متعلقہ اداروں اور افسران کو مہم کی کامیابی کے لیے ہوم ورک مکمل کرنے اور کسی بھی مسئلے کی صورت میں براہ راست ان سے رابطہ کی ہدایات جاری کئے۔