تربیتی شیڈول"پاک حج ایپ " پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے، تمام عازمین اپنے تربیتی شیڈول کے مطابق مراکز سے رجوع کریں ، وزارت مذہبی امور

بدھ 17 اپریل 2024 22:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کے عازمین سے کہا ہے کہ تربیتی شیڈول"پاک حج ایپ " پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے، اس لئے تمام عازمین اپنے تربیتی شیڈول کے مطابق مراکز سے رجوع کریں ۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے مطابق تمام عازمین کے لئے مناسک حج اور سعودی قوانین سے روشناس ہونا لازم ہے، اس لئے وہ پاک حج ایپ پر جاری تربیتی شیڈول کے مطابق تربیت حاصل کریں ۔ حج پر روانگی کے وقت تربیتی سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا ۔ حج تربیتی پروگرام آخری حج پرواز تک جاری رہیں گے ۔ جو عازمین روزگار یا بعض دیگر وجوہات کی بناء پر اپنے رہائشی علاقوں سے دور ہیں، انہیں چاہیئے کہ وہ اپنے قریبی تربیتی مراکز سے رجوع کریں ۔