کمشنر کی زیر صدارت وزیر اعلی پنجاب کے لاہور ڈویلپمنٹ ری ویمپنگ پروگرام بارے اجلاس

بدھ 17 اپریل 2024 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب کے لاہور ڈویلپمنٹ ری ویمپنگ پروگرام کے حوالے سے کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی سی رافعہ حیدر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان، ایم ڈی واسا غفران احمد اور اے سی آر اظہارالحق باجوہ نے شرکت کی۔اس موقع پر کمشنر لاہور نے ہدایات دیں کہ لاہور ڈویلپمنٹ ری ویمپنگ پروگرام کے آغاز سے قبل مانیٹرنگ نظام ترتیب دیا جائے گا جس کی مستقل نگرانی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

کمشنر نے آگاہ کیا کہ شہر کو9 زونز میں تقسیم کر کے تمام ایریاز ٹارگٹ کئے جائیں گے، ان زونز میں بحالی کے کاموں کی تفصیلات بھی تیار ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 9زونز میں سیوریج، ڈرینج، روڈ و پی سی سی، مرمت و بحالی، پیچ ورک اور سٹریٹ لائٹس پر کام ہوگا۔ کمشنر نے کہا کہ سکیمیں شناخت کے مرحلے میں ہیں جس سے کسی بھی کام کی ڈپلیکیشن کا نہ ہونا یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کی کوالٹی کو یقینی بنانے کیلئے پورے لاہور میں ضلعی انتظامیہ، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی اور ایل ڈی اے کی مشترکہ ٹیمیں کام کریں گی۔

متعلقہ عنوان :