ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کی رپورٹ جاری کردی

رواں مالی سال کے 8ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.51فیصد کمی ہوئی، رپورٹ

بدھ 17 اپریل 2024 22:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کی رپورٹ جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.51 فیصد کی کمی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق تمباکو کی پیداوار میں 0.80فیصد ،ٹیکسٹائل پیداوار میں 1.75فیصد ،آئرن و سٹیل کی پیداوار میں 0.05فیصد ،آٹو موبیل کی صنعت کی پیداوار میں 1.14فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فروری 2023کے مقابلے میں فروری 2024میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.06فیصد کا اضافہ ہوا ۔

ادارہ شماریات کے مطابق آٹھ ماہ میں خوراک کی پیداوار میں 0.46فیصد ،گارمنٹس کی پیداوار میں 0.46فیصد ،پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 0.24فیصد ،فارما سیوٹیکل کی پیداوار میں 1.21فیصد کا اضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :