سید اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر بم دھماکہ ،ساتھیوں سمیت بال بال بچ گئے

بدھ 17 اپریل 2024 22:15

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) باجوڑ میں این اے 8 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سید اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر بم دھماکہ ہوا جس میں وہ ساتھیوں سمیت بال بال بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور باجوڑ میں حلقہ این اے 8سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سید اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر بم دھماکہ ہوا جس میں وہ گاڑی بم پروف ہونے کے باعث ساتھیوں سمیت بال بال بچ گئے۔

(جاری ہے)

باجوڑ پولیس کے مطابق رہنماء پیپلز پارٹی انتخابی حلقے میں انتخابی جلسے کے بعد واپس جا رہے تھے کہ تحصیل ماموند کے علاقہ بدان روڈ کے مقام پر ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے،بم موٹر سائیکل کیساتھ نصب تھا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے علاقہ کو گیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ سید اخونزادہ چٹان نے کہا ہے کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے۔