وزیر خارجہ سے چینی سفیر کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بدھ 17 اپریل 2024 22:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے بدھ کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی ۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں ہمہ موسمی پاکستان چین سٹریٹجک پارٹنرشپ اور سی پیک پر کثیر جہتی بات چیت کی گئی۔