وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے ترکی اور تاجکستان کے سفیروں کی اسلام آباد میں ملاقاتیں

بدھ 17 اپریل 2024 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان سے اسلام آباد میں ترکی کے سفیر میہمت پکیکی اور تاجکستان کے سفیر شیفیو سیڈ جون اسموعیل نے ملاقاتیں کیں جس میں ہم ملکی و بین الاقوامی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

سفیروں سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعاون میں مزید بہتری اور باہمی تجارت میں اضافے پر غور کیا گیا جبکہ ترکی کے سفیرمیہمت پکیکی اور تاجکستان کے سفیر شیفیو سیڈ جون اسموعیل نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنی گفتگو میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان، ترکی اور تاجکستان میں گہرے دوستانہ روابط ہیں جنہیں مزید مضبوط کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ترکی کے سفیر میہمت پکیکی اورتاجکستان کے سفیر شیفیو سیڈ جون اسموعیل کو ملاقاتوں کے اختتام پر یادگاری شیلڈ پیش کی۔