وائس چانسلرکے آئی یو کے زیر صدارت پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد،پی آر سٹریٹجک پلان کا جائزہ

بدھ 17 اپریل 2024 22:30

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ شاہ کے زیر صدارت پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اجلاس میں وائس چانسلر کے ہمراہ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز امجد علی،شعبہ ابلاغ عامہ کے لیکچرر راشد حسین سمیت پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے دیگر ممبران موجود تھے۔

پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے لیکچرر راشد حسین نے پی آر سٹریٹجک پلان سمیت دیگر امور کے بارے میں تفصیلی پریذنٹیشن دی۔ وائس چانسلر نے جامعہ قراقرم کی پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے جامعہ کی مثبت ساکھ کو سامنے لانے کے لیے مزید کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :