اٹلی کا اسرائیل سے غزہ میں فوجی آپریشن روکنے کا مطالبہ

جمعرات 18 اپریل 2024 08:50

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) اٹلی نے اسرائیل سے غزہ میں فوجی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا ہےکہ فلسطینی علاقے میں جنگ بندی کا یہی وقت ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق یہ بات اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے جی سیون ممالک کے اجلاس کے موقع پر ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اب جنگ بندی ضروری ہے، اسرائیل کو فوجی کارروائیاں روکنی چاہئیں ،ان سے فلسطینی آبادی بڑے پیمانے پر متا ثر ہوئی ہے۔ واضح رہے جی سیون اجلاس کی میزبانی اطالوی جزیرے کیپری پر تاجانی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :