سٹیفانوس اور کیسپر رڈبارسلونا اوپن ٹینس مینز سنگلز ٹاپ 16 رائونڈ میں داخل

جمعرات 18 اپریل 2024 10:00

بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ناروے کے نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ کیسپر رڈ اور یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس اے ٹی پی بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ کیسپر رڈ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی الیگزینڈر مولر کو شکست دے کر ٹاپ 16رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ سٹیفانوس نے مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں آسٹریا کے ٹینس کھلاڑی سیباسٹین آفنر کو شکست دے کر ایونٹ کے ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 71 واں ایڈیشن ریئل کلب ڈی ٹینس بارسلونا ، سپین میں جاری ہے ،جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ناروے کے نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ کیسپر رڈ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانسیسی حریف کھلاڑی الیگزینڈر مولر کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں یونان کے ٹینس سٹار سٹیفانوس نے مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریا کے حریف ٹینس کھلاڑی سیباسٹین آفنر کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 5-7 سے شکست دے کر ایونٹ کے ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔\932