گلوکارہ نازنصرت بلھے شاہی نے اپنی دس قوالیاں مکمل کرلیں

استاد نصرت فتح علیخان کو اپنا روحانی استاد مانتی ہوں اور انہیں کے اندازمیں گانے کی کوشش کرتی ہوں،ناز نصرت بلھے شاہی

جمعرات 18 اپریل 2024 11:50

کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) معروف صوفی گلوکارہ نازنصرت بلھے شاہی نے اپنی دس قوالیاں مکمل کرلیں۔تفصیلات کے مطابق صوفی گلوکارہ ناز نصرت بلھے شاہی نے اپنی دس قوالیوں کی ویڈیوز مکمل کرلیں جن میں سے کچھ ویڈیوز انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کردی ہیں اور باقی بھی وہ جلد ریلیز کرینگی۔ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے ناز نصرت بلھے شاہی کا کہناتھا کہ وہ شروع سے ہی دنیائے موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علیخان کی معترف ہیں اور انہیں اپنا روحانی استاد بھی مانتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ گانے سے قوالی کا سفر بہت مشکل تھا مگر میرے لیئے بہت خوشگوار رہایہ میرے لیئے ایک خوش آئند تجربہ تھا جس میں مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا میں نے اس دوران اپنے روحانی استاد نصرت فتح علیخان کی بہت ساری قوالیاں سنیں اور کوشش کی کہ ان کے انداز کو اپنائوں اور گائوں ۔

(جاری ہے)

ناز نصرت بلھے شاہی کا کہناتھا کہ الحمد اللہ میری اس وقت دس قوالیاں مکمل ہوچکی ہیں جو انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ گائی ہیں ان میں سے کافی ریلیز ہوچکی ہیں اور باقی بھی جلد ریلیز کردی جائینگی انہیںامید ہے کہ موسیقی کے دلدادہ افراد کو یہ قوالیاں پسند آئیں گے۔

ناز نصرت بلھے شاہی کا کہناتھا کہ اب آئندہ بھی وہ صوفی ازم میں اپنا نام بنائیں گی او ر قوالی کے میدان میں ڈٹی رہیں گی انشاء اللہ بہت جلد انہیں اچھے قوالوں میں یاد کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :