چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

کمپنی کی جانب سے ٹیگو 8 پرو کی قیمت میں 8 لاکھ 49 ہزار روپے کی کمی گئی

جمعرات 18 اپریل 2024 11:53

چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) چینی کار ساز کمپنی چیری نے پاکستان میں اپنے آپریشن کے دو سال مکمل ہونے پر کراس اوور ایس ایو وی ٹیگو 8 پرو کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

پاک وہیلز کے مطابق چینی کار ساز کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ چیری نے پاکستان میں اپنے آپریشن کے دو سال مکمل کرلئے ہیں اور اس عظیم سنگ میل کو عبور کرنے پر ٹیگو 8 پرو کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا جا رہا ہے۔کمپنی کی جانب سے ٹیگو 8 پرو کی قیمت میں 8 لاکھ 49 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 95 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت میں کمی کا اطلاق 17 اپریل 2024 سے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :