مارچ میں گاڑیوں کی فروخت میں 38 فیصد تنزلی
مالی سال کے 9 ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت 69 ہزار 78 یونٹس رہی
جمعرات 18 اپریل 2024 12:02
(جاری ہے)
1300 سی سی سے زائد کی کیٹگری میں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران ہونڈا سوک اور سٹی کی فروخت 31 فیصد سکڑ کر 8 ہزار 514 یونٹس رہ گئی، جس کا حجم گزشتہ برس کی اسی مدت میں 12 ہزار 381 یونٹس رہا تھا، جبکہ سوزوکی سوئفٹ کی فروخت 8 ہزار 584 یونٹس کے مقابلے میں 58 فیصد تنزلی کے بعد 3 ہزار 586 یونٹس ریکارڈ کی گئی۔
ٹویوٹا کرولا، یارس اور کراس کی فروخت 33 فیصد گر کر 10 ہزار 728 یونٹس پر آگئی، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران ان گاڑیوں کی فروخت 15 ہزار 994 یونٹس رہی تھی۔ہنڈائی ایلنٹرا اور سوناٹا کی فروخت 59 فیصد اور 43 فیصد گر کر بالترتیب 778 اور 611 یونٹس رہ گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران ان گاڑیوں کے بالترتیب ایک ہزار 886 اور ایک ہزار 66 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔ایک ہزار سی سی گاڑیوں کی کیٹیگری میں سوزوکی کلٹس اور ویگن آر کی فروخت بالترتیب 55 فیصد اور 47 فیصد کمی کے ساتھ 2 ہزار 803 اور 2 ہزار 752 یونٹس رہی، ان گاڑیوں کا حجم گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران بالترتیب 6 ہزار 233 اور 5 ہزار 22 یونٹس رہا تھا۔سوزوکی بولان اور آلٹو (ہزار سی سی سے کم) کی فروخت بالترتیب 55 فیصد اور 26 فیصد تنزلی کے بعد ایک ہزار 734 اور 22 ہزار 683 یونٹس ریکارڈ کی گئی۔مالی سال 2024 کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران ٹرکوں کی فروخت 2 ہزار 825 کے مقابلے میں گر کر ایک ہزار 548 یونٹس رہ گئی جبکہ بسوں کی فروخت 557 کے برعکس 340 یونٹس پر آگئی۔ایل سی ویز، وینز اور جیپوں کی فروخت میں 69 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، ٹویوٹا فارچیونر اور ریو کی فروخت 2 ہزار 973 یونٹس رہ گئی، جو گزشتہ برس کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 9 ہزار 598 یونٹس رہی تھی، جبکہ ہنڈائی ٹکسن اور ہنڈا بی آر وی اور ایچ آر وی کی فروخت بالترتیب 39 فیصد اور 64 فیصد تنزلی کے بعد 2 ہزار 429 اور ایک ہزار 415 رہ گئی۔اس کے برعکس سازگار کی ہول کی فروخت 153 فیصد اضافے کے بعد 3 ہزار 136 یونٹس ہو گئی، جبکہ جے اے سی ایکس-200 اور ہنڈائی پورٹر کی فروخت بڑھ کر بالترتیب 494 اور ایک ہزار 318 یونٹس ہو گئی، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران ان گاڑیوں کی فروخت بالترتیب 490 اور 998 یونٹس رہی تھی۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.