فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، گزشتہ24 گھنٹوں میں مزید30 بجلی چور پکڑے گئے،17 لاکھ جرمانہ

جمعرات 18 اپریل 2024 12:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو) کابجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری ہے اور گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید30 بجلی چور پکڑے گئے جنہیں 41 ہزار کے قریب ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں 17 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ کیا گیا ہے۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر نے اے پی پی کو بتایا کہ حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پر ریجن کے آٹھوں اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریجن سے گزشتہ221روزکے دوران کل7364بجلی چور پکڑے گئے ہیں جن کو مجموعی طورپرایک کروڑ72لاکھ سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور77کروڑ9لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ریجن میں مجموعی طور پر7299بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوگیاہے جبکہ 6065بجلی چور وں کوگرفتارکرلیاگیا ہے نیزفیسکو نے بجلی چوروں سے 54کروڑ94ؒٓلاکھ سے زائد کی ریکوری کرلی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک1740بجلی چوروں کو42لاکھ سے 83ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور18کروڑ88لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ فیسکوسیکنڈسرکل سے1275بجلی چوروں کو30لاکھ86ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 13کروڑ 20لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوجھنگ سرکل سے کل841بجلی چوروں کو25لاکھ3ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 8کروڑ99لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔

فیسکوسرگودھا سرکل سے کل1077بجلی چوروں کو21لاکھ74ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 11کروڑ2لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ فیسکومیانوالی سے کل1902بجلی چوروں کو39لاکھ34ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور18کروڑ63لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔اسی طرح فیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل529بجلی چوروں کو12لاکھ60ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 6کروڑ34لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔