اسرائیل نے ایران کیخلاف جوابی کارروائی سے متعلق عالمی دبائو مسترد کردیا

جمعرات 18 اپریل 2024 12:37

اسرائیل نے ایران کیخلاف جوابی کارروائی سے متعلق عالمی دبائو مسترد ..
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) بظاہر ایران کے خلاف جوابی کارروائی سے باز رہنے کے لیے تمام عالمی دبا ئوکو مسترد کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنے بہترین مفاد میں اپنی مرضی کے وقت اور اپنی پسند کی جگہ پر کارروائی کرے گا۔

(جاری ہے)

قطری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے یہ بات جرمن وزیر خارجہ اور برطانوی سیکریٹری خارجہ دونوں کو بتادی ہے۔

متعلقہ عنوان :