انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، محکمہ زراعت کے ملازم کو نوٹس جاری

جمعرات 18 اپریل 2024 12:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر قصور نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر محکمہ زراعت کے ملازم محمود علی کو نوٹس جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق محکمہ زراعت کے ملازم محمود علی نے حلقہ این اے،132 قصور کے امیدوار کی انتخابی مہم میں حصہ لیا تھا۔ محمود علی کو 19 اپریل کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر قصور کے روبرو وضاحت کیلئے پیش ہونے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔