ترکیہ کی لبنان میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

جمعرات 18 اپریل 2024 12:48

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ترکیہ نے لبنان میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ۔ٹی آر ٹی کے مطابق ترک امور خارجہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ علاقے کی تازہ صورتحال کے لبنان پر اثرانداز ہونے کی بنا پر نباتیہ ،جنوبی لبنان،بکہ اور بعلبک نامی اضلاع کی سیاحت سے پرہیز کریں ۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقائی صورتحال کی پیش رفتوں کے لیے ترک دفتر خارجہ اور بیروت میں متعین ترک سفارت خانے کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔