Live Updates

ضلع ساہیوال کی انتظامیہ اور ارکان اسمبلی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے متحرک

جمعرات 18 اپریل 2024 12:48

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ضلع ساہیوال کی انتظامیہ اور ارکان اسمبلی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے متحرک، مہنگائی سے متاثرہ شہریوں کو سستی روٹی کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے ارکان اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ فیلڈ میں موجود۔ ممبر پنجاب اسمبلی محمد ارشد ملک، ملک قاسم ندیم نے ڈپٹی کمشنر اکرام الحق کے ہمراہ ساہیوال شہر کے مختلف ہوٹلز اور تندورز کو چیک کیا جبکہ ممبر پنجاب اسمبلی نوید اسلم خان لودھی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید عثمان منیر بخاری کے ہمراہ ہڑپہ کے مختلف ہوٹلز اور تندورز پر حکومتی نرخ پر روٹی کی فروخت کا جائزہ لیا اور روٹی کی کوالٹی، وزن اور معیار چیک کیا۔

چیکنگ کے دوران ایم پی اے محمد ارشد ملک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر شہریوں کو سستی روٹی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے کہا کہ ضلعی افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قیمتوں کے چیک اینڈ بیلنس کو ممکن بنا رہے ہیں اور مقررہ قیمت سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ارکان اسمبلی نے تندورروں پر موجود شہریوں سے روٹی کی مقررہ نرخ پر فراہمی بارے معلومات بھی لیں۔\378

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات