اسرائیلی مصنوعات کا عوامی سطح پر مکمل بائیکاٹ کیا جائے ‘ جے یو آئی

ہولوکاسٹ کو عالمی جرم قرار دینے والے فلسطین کے قتل عام کو ظلم اور دہشتگردی کیوں قرار نہیں دے رہے

جمعرات 18 اپریل 2024 12:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) امیر جمعیت علما اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا عوامی سطح پرمکمل بائیکاٹ کیا جائے، نیتن یاہو کو فوری طور پر گرفتار کرکے اس کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلاکر عبرت کا نشان بنایا جائے،ہولوکاسٹ کو عالمی جرم قرار دینے والے فلسطین کے قتل عام کو ظلم اور دہشتگردی کیوں قرار نہیں دے رہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ امریکہ برطانیہ فرانس کینیڈا اور دیگر یورپی مالک کی طرف سے اسرائیل کی ناجائز سرپرستی نے ثابت کر دیا ہے کہ یہود و نصاریٰ مسلمانوں کے کبھی دوست نہیں ہو سکتے۔پاکستانی قوم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے دکھ اور تکلیف کی گھڑی میں ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔پوریندنیانکے سامنے پاکستانی حکمران فلسطین کی کھل کر حمایت کا اعلان کریں۔