اسرائیل پر جوابی کارروائی کا مقصد خطے میں مزید کشیدگی کو روکنا تھا، ایران

جمعرات 18 اپریل 2024 14:47

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ہم نے امریکا کو اسرائیل کی جانب سے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر گولہ باری کے جواب میں اسرائیل پر فوری حملے بارے خبردار کیا تھا ۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ہم نے ملک کے دارالحکومت تہران میں سوئس سفارت خانے میں سرکاری سفارتی چینلز کے ذریعے اسرائیل پرحملے بارے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم مزید کشیدگی کے حق میں نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل پر جوابی کارروائی کا مقصد خطے میں مزید کشیدگی کو روکنا تھا۔

متعلقہ عنوان :