خاتون کے اندھے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

جمعرات 18 اپریل 2024 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) اسلام آباد پولیس نے خاتون کے اندھے قتل میں ملوث ملزم کو ٹریس کرکےگرفتارکرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے پسٹل معہ ایمونیشن اور واردات میں استعمال ہونے والے موٹرسائیکل بھی برآمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

ملزم محمد رضا سیکٹر جی ٹین ٹو گرین ایریا میں خاتون کے سر میں فائر مارکرقتل کرکے موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے وقوعہ کا سختی سے نوٹس لے کر ملزمان کی جلدگرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہےکہ ملزم سے ٹھوس شواہد کی روشنی میں تفتیش مکمل کرکے چالان مرتب کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :