چھانگا مانگا،حوا کی بیٹی پر ظلم کی انتہا ،سسرال والوں نے تشدد کر کے بچی کے پیٹ میں دو ماہ کا حمل ضائع کردیا

جمعرات 18 اپریل 2024 15:09

حبیب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) چھانگا مانگا کے نواحی گاؤں کوٹ نرین سنگھ میں سونیا بی بی پر سسرال والوں تشدد کرکے سونیا بی بی کے پیٹ میں دو ماہ کا حمل ضائع کردیا اور کانوں میں سونے کی بالیاں تقریباً 1تولہ طلائی زیور اور نقدی چھین کر گھر سے نکال دیا مقدمہ درج ہونے کے باوجود تفتیشی افسر پھول محمد ملزمان پارٹی سے ساز باز ہوکر ملزمان سے صلح کروانے کے لیے مدعی پارٹی پر دباؤ ڈالنے لگاکے کوٹ نرین سنگھ کے غفور ،بشارت ،مریم،ساجدہ بی بی ملکر سونیا بی بی کو تشدد بنایا جس پر اسکا حمل ضائع ہوگیا میڈیکل رپورٹ کیساتھ تھانہ چھانا مانگا میں مقدمہ درج ہوا پولیس نے مقدمہ عید سے پہلے کا درج کیا لیکن پھول محمد تفتیشی افسر مخالف پارٹی سے ساز باز اور بھاری رشوت لیکر ریڈ کرنے سے پہلے ملزمان کو آگاہ کردیتا ہے کیونکہ ملزمان سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے ہیں حوا کی بیٹی در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے سسرال کے تشدد کا نشانہ بننے والی سونیا بی بی نے ڈی پی اور قصور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس کی اپیل اور ملزمان کو پکڑنے کا مطالبہ کردیا