19 ویں صدی کے قلعہ سی100سال پرانی برطانوی ٹرین کار دریافت

سب سے زیادہ یہ بات پر تجسس ہے کہ یہ گاڑی اینٹورپ آئی کیسی ایل این ای آرمحققین

جمعرات 18 اپریل 2024 15:22

اینٹورپ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) بیلجیئم میں 19 ویں صدی کے قلع کی کھدائی کے دوران ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے اندازا 100 برس پرانی برطانوی ٹرین کار دریافت کی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن نارتھ ایسٹرن ریلوے (ایل این ای آر)کے مطابق بیلجیئم کے شہر اینٹورپ میں قائم ناردرن سائٹیڈل کی کھدائی کے لیے کام کرنے والے محققین کو گہرے سرخ رنگ کی ٹرین کار دریافت ہوئی جس پر ایل این ای آر کا لوگو تھا۔

ایل این ای آر نے بتایاکہ میں کنسلٹنٹ آرکیولوجسٹ فیمکے مارٹینز کا کہنا تھا کہ لکڑیاں ہٹانے والے ٹرک کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ تقریبا 100 سال پرانا ہے۔ یہ بات پر تجسس ہے کہ یہ گاڑی اینٹورپ آئی کیسے۔ایل این ای آر محققین کا کہنا تھا کہ یہ کار، ان ٹرین کاروں کا سب سے پہلا ماڈل لگتا ہے۔ اور ان کو 1930 سے قبل قلیل مدت کے لیے استعمال کیا گیا جس کے بعد کمپنی نے بلیو ماڈل سے بدل دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :