پیپلز پارٹی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی مکمل حمایت کرے گی، رہنما پی پی پی راجہ پرویزاشرف

جمعرات 18 اپریل 2024 15:25

پیپلز پارٹی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی مکمل حمایت کرے گی، رہنما ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) سابق سپیکر قومی اسمبلی اور صدر پی پی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدواروں کی مکمل حمایت کرے گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پارٹی تنظیمیں اور سابق ٹکٹ ہولڈرز اپنے حلقوں میں اتحادی جماعت کے امیدوار کو سپورٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی این اے 119اور 132،پی پی147,149,158اور164کے علاوہ پی پی 22,32,36,53,93اور 139میں ن لیگ کو مکمل سپورٹ کرے گی ۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں کی پشت پر کھڑے ہیں،ضمنی الیکشن کے بعد اتحادی حکومت مزید کامیابیاں سمیٹے گی۔\932