یوسف رضا گیلانی سے سردارایاز صادق کی ملاقات ،بہترین عوامی مفاد میں قانون سازی کے حوالے سے گفتگو

جمعرات 18 اپریل 2024 15:42

یوسف رضا گیلانی سے سردارایاز صادق کی ملاقات ،بہترین عوامی مفاد میں ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس ملاقات کی جس میں اسپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین سینیٹ کا عہدہ سنبھالنے پر سید یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے دونوں ایوانوں کے درمیان بہتر رابطہ کاری زور دیا۔ ملاقات میں بہترین عوامی مفاد میں قانون سازی کے حوالے سے امور بھی زیر بحث آئے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔