چیئرمین سینیٹ سے مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی ملاقات

جمعرات 18 اپریل 2024 15:42

چیئرمین سینیٹ سے مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق اپوزیشن لیڈر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نیملاقات کی۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سید خورشید احمد شاہ نے نومنتخب چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سید خورشید احمد شاہ نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو پارلیمانی و انتظامی امور سمیت مختلف امور پر بریفنگ دی۔