برسلز،یورپی یونین کا ایران پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ

جمعرات 18 اپریل 2024 15:42

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) یورپی یونین نے ایران پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کی خارجہ تعلقات نشست میں مشرق وسطیٰ کی زیرِ عنوان بحث کا اختتامی اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق ایران پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ اسرائیل پر جوابی کارروائی کے پیش نظر کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی بلا رکاوٹ ترسیل کے ذریعےختم کیا جانا ضروری ہے۔اعلامیے میں یورپی یونین کی دو حکومتی حل کے ساتھ وابستگی پر زور، لبنان کی صورتحال پر بات چیت اور اس ملک کے ساتھ یورپی یونین کے بھرپور تعاون کا اعادہ کیا گیا ۔ جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ اسرائیل اپنی طرف سے بڑے حملے کا جواب نہ دے۔اعلامیے میں یورپی یونین کے سربراہان نے شامی مہاجرین کی اپنے وطن کی طرف محفوظ، رضاکارانہ اور باوقار واپسی میں تعاون پر بھی زور دیا ۔