Live Updates

ڈپٹی کمشنر کاشہر کے مختلف علاقوں میں نان بائیوں اور روٹی تندوروں کا اچانک دورہ ، قیمتوں کا جائزہ لیا

جمعرات 18 اپریل 2024 15:47

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے چئیرمین ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی گجرات / ممبر صوبائی اسمبلی خالد اصغر گھرال اور اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں نان بائیوں اور روٹی تندوروں کا اچانک دورہ کیا اور روٹی و نان کی قیمتوں کا جائزہ لیا اس موقع پر گفتگو کرتے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع بھر میں روٹی اور نان کے نئے نرخوں پر عملدرآمد سختی سے یقینی بنایا جارہا ہے، گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ گجرات کی جانب سے 130مقامات پر انسپکشن کی گئی خلاف ورزی کے مرتکب 62افرادپر 1 لاکھ 69 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور اسپشل برانچ کے اہلکار فیلڈ میں موجود ہیں روٹی 15 روپے اور نان 20 روپے میں فروخت کی تفصیلی چیکنگ کی گئی، روٹی وزن 100 گرام اور نان کا وزن 120 گرام پر عمل درآمد کروایا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا ہے کہ مقررہ قیمت سے زائد وصولی اور وزن میں کمی رکھنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سختی سے روٹی اور نان کے ریٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے، کسی فرد لو حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ سے زائد وصولی کی اجازت نہیں دی جائے گی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین نے کہا کہ اسپیشل برانچ اہلکاروں کی رپورٹ، انٹیلیجنس کی بنیاد پر بھی پر خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، چیئرمین ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی ایم پی اے خالد اصغر گھرال نے کہا کہ تندور مالکان روٹی و نان ک نمایاں مقامات پر آویزاں کریں شہریوں کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں، ضلع انتظامیہ کی ٹیمیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کررہے ہیں اور روٹی و نان کی مقررہ قیمت پر فروخت یقینی بنائی جارہی ہے خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

\378
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات