کنڈے کا بل بھیجنے کیخلاف شہری زرگل کی درخواست پرکے الیکٹرک حکام کو شہری سے مل کر مسئلہ حل کرنے کی ہدایت

جمعرات 18 اپریل 2024 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے میٹرز ہونے کے باوجود کنڈے کا بل بھیجنے کیخلاف شہری زرگل کی درخواست پرکے الیکٹرک حکام کو شہری سے مل کر مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں میٹرز ہونے کے باوجود کنڈے کا بل بھیجنے کیخلاف شہری زرگل کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزار نے کہا کہ مجھے 2018 سے اب تک 4 بار کنڈے کا بل بھیجا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میرے پاس میٹرز لگے ہوئے ہیں، اگر کے الیکٹرک کے پاس کوئی ثبوت ہے تو پیش کرے۔ 4 لاکھ سے زائد کا کنڈے کا بل بھیجا گیا ہے۔ عدالت نے کے الیکٹرک حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لا افسر سے استفسار کیا کہ آپ نے درخواستگزار کا مسئلہ حل کیوں نہیں کیا۔ لاافسر نے موقف دیا کہ یہ ہمارے پاس آتے ہی نہیں ہیں۔ درخواستگزار نے کہا کہ جب انہوں نے مجھے کنڈے کا بل بھیجا کیا یہ میرے پاس آئے تھے۔ عدالت نے کے الیکٹرک حکام کو شہری سے مل کر مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔