فلائی جناح کا اسلام آباد اور مسقط کے درمیان نئے بین الاقوامی روٹ کے آغاز کا اعلان

جمعرات 18 اپریل 2024 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح نے 10مئی2024سے اسلام آباد اور مسقط،عمان کے درمیان اپنی پہلی نان اسٹاپ پرواز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اس نئے روٹ پر ابتدائی طور پر جمعہ اور اتوارکے روز ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

فلائی جناح کے تیسرے بین الاقومی روٹ کے آغاز کے حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ’’ فلائی جناح کواسلام آباد اور لاہور سے شارجہ کیلئے بین الاقوامی پروازوں کے کامیاب آغاز کے بعد اسلام آباد سے عمان کے دارلحکومت مسقط تک اپنے تیسرے بین الاقوامی روٹ متعارف کرانے اور ایک اور سنگ میل عبور کرنے پر انتہائی فخر ہے،اپنے بین الاقوامی روٹ میںیہ توسیع ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے مسافروں کو سستے فضائی سفر کی سہولت فراہم کرنے کے ہمارے عزم کے عین مطابق ہے۔

‘‘فلائی جناح اپنے مسافروں کو سستے فضائی سفر کی سہولت کی فراہمی کے حوالے سے ثابت قدم ہے ،فلائی جناح اس وقت اپنے پانچ جدید ایئر بسA320طیاروں پر مشتمل بیڑے کے ساتھ پاکستان کے پانچ بڑے شہروں کراچی،لاہور،اسلام آباد،پشاور اور کوئٹہ میںخدمات سر انجام دے رہی ہے ،یہ نیا روٹ فلائی جناح کے شارجہ،عرب امارات پر مشتمل بین الاقوامی روٹس کی فہرست میں اضافہ کرے گا۔