ٹوکن ٹیکس نادہندہ 515گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل

گاڑی مالکان کے ذمے 51لاکھ کا ٹیکس واجب الادا ہے‘محکمہ ایکسائز

جمعرات 18 اپریل 2024 18:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف ایکسائز کا بڑا ایکشن،ٹوکن ٹیکس نادہندہ 515گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر موٹرز چودھری آصف کے مطابق گاڑی مالکان کو نوٹسز بھی گھرکے ایڈریس پر بھجوائے گئے،نوٹسز کے باوجود کئی کئی سال سے ڈیفالٹرز کی جانب سے ٹیکس ادا نہیں کیا گیا۔گاڑی مالکان کے ذمہ کئی کئی سال سے ٹوکن ٹیکس واجب ادا ہے۔معطل شدہ 515گاڑی مالکان کے ذمے 51لاکھ کا ٹیکس واجب الادا ہے۔15روزمیں ٹیکس جمع نہ کروانے پر 100فیصد جرمانے وصول کئے جائیں گے۔ٹوکن ٹیکس نادہندہ مزیدگاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :