سپریم کورٹ،پی بی 51 کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کروانے کا حکم معطل
جمعرات 18 اپریل 2024 18:28
(جاری ہے)
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ من پسند پولنگ اسٹیشن پر ری پولنگ کس قانون کے تحت کروائے جارہی ہی قانون سب کے لیے ایک ہوتا ہے۔
عدالت نے سوال اٹھایا کہ کیا ٹرن آئوٹ صرف ان 12 پولنگ اسٹیشن پر ہی زیادہ ہوا یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ 97 ، 98 فیصد ٹرن آئوٹ والے پولنگ اسٹیشن پر ری پول نہیں کروائے جارہے اور 74 فیصد والے ٹرن آوٹ پر دوبارہ انتخابات ہورہے ہیں وکیل اصغر خان اچکزئی نے دلائل دیے کہ الیکشن کمیشن 24 کے بجائے 12 اسٹیشن پر ری پولنگ کا آڈدر دے کر اپنے ہی رولز کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ہم تمام پولنگ پر ری الیکشن کے لیے بھی تیار ہیں۔ڈی جی لا الیکشن کمیشن محمد ارشد نے بتایا کہ اس معاملے پر عدالتی کارروائی مکمل ہونے تک الیکشن روکنے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، عدالت چاہے تو 7 یا 10 دن کے لیے الیکشن مؤخر کرسکتی ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن 12 پولنگ اسٹیشنز پر انتخابات کے لیے 10 دن بعد نیا شیڈول جاری کرے۔بعد ازاں عدالت نے سماعت 23 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے 12 پولنگ اسٹیشنز پر 21 اپریل کو ہونے والی ری پولنگ روک دی ساتھ ہی عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔واضح رہے کہ 2 اپریل کو الیکشن کمیشن نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبد الخالق اچکزئی کی عام انتخابات میں کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے پی بی 51 چمن کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم جاری کردیا تھا۔مزید قومی خبریں
-
لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محروم طبقہ کی ترجمانی کی ہے،فیصل کریم کنڈی
-
اسحاق ڈاراو آئی سی سمیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں: حافظ نعیم الرحمن
-
لاہور میں ڈینگی کے 2مزید نئے مریض سامنے آ گئے
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کاپاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی ،خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا‘ حمزہ شہباز
-
وزیراعلیٰ سندھ سے سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین واصف میمن کی ملاقات
-
معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے ہی چلتا ہے، شیری رحمن
-
5 لاکھ ٹیکس نادہندگان کی فون سمز بلاک ہونا شروع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.