ڈپٹی کمشنر کی ریونیو افسران و سٹاف سے میٹنگ

جمعرات 18 اپریل 2024 19:13

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے ریونیو افسران و سٹاف سے میٹنگ کی جس میں متعلقہ افسران کی طرف سے ریونیو بارے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے ریونیو ریکوریز کے حوالے سے ریونیو افسران کو ٹاسک سونپتے ہوئے ہدایات جاری کیں اور کھیوٹ، میوٹیشن کے ایشو کو حل کرنے کا ٹاسک دیا۔

(جاری ہے)

ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے بھی ریونیو سٹاف کو احکامات جاری کئے گئے ۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ریونیو عدالتوں میں زیر التوا کیسز کو بھی فوری نمٹایا جائے۔ زمینوں کی تقسیم کے کیسز موقع پر سن کر حل کئے جائیں گے۔ ریونیو افسران اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے کارکردگی کا گراف بلند کریں تاکہ مقررہ اہداف حاصل کےئے جا سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ شہریوں کو دہلیز پر انصاف فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :