گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری

مزید 162گیس کنکشنزمنقطع، 82 لاکھ زائد کے جرمانے

جمعرات 18 اپریل 2024 19:39

گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید 162گیس کنکشنزمنقطع جبکہ 82لاکھ زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ترجمان کے مطابق لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3،بہالپور میں 2جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 7گیس کنکشنزمنقطع اور3لاکھ 50ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے ۔

ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 12،کمپریسر کے استعمال پر 3 گیس کنکشنزمنقطع جبکہ دو ایف آئی آرز بھی درج کی گئی ۔ سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 118کنکشنزمنقطع اور46لاکھ70ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 14ایف آئی آرز کا بھی اندراج کرایاگیا ۔

(جاری ہے)

ساہیوال میں ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 2،فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3کنکشنزمنقطع اور80ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے ۔

گجرانوالہ میں کاروائی کے دوران غیر قانونی استعمال پر 2 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع اور 4لاکھ 60 ہزارکے جرمانے عائد کیے گئے ۔مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 8 گیس کنکشنزمنقطع جبکہ 1لاکھ 60 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔سرگودھا میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع اور 25 لاکھ 50ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔