پنجاب میں ورلڈ بینک کے خاندانی منصوبہ بندی پروگرام کے جائزہ کیلئے ورلڈ بنک مشن کے وفدکا محکمہ بہبود آبادی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

جمعرات 18 اپریل 2024 19:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) پنجاب میں ورلڈ بنک کا خاندانی منصوبہ بندی پروگرام کے جائزہ کیلئے ورلڈ بنک مشن کے وفدنے جمعرات کو محکمہ بہبود آبادی کے ہیڈ کوارٹرکا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ثمن رائے، محکمہ پاپولیشن ویلفیئرو پی پی آئی ایف و دیگر افسران نے ورلڈ بنک مشن کے وفد کو خوش آمدید کہا۔ پنجاب میں جاری ورلڈ بنک کا خاندانی منصوبہ بندی پروگرام کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس میں ورلڈ بنک کے نمائندگان اور محکمہ کے افسران نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر جنرل ثمن رائے نے منعقدہ اجلاس میں وفد کو بتایا کہ ورلڈ بنک کاپنجاب فیملی پلاننگ پروگرام معیاری خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات تک مفت رسائی فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔ یہ پروگرام خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کی فراہمی کے نظام میں دیکھ بھال کے معیار کو بھی ادارہ جاتی بنائے گا۔

(جاری ہے)

یہ عوامی معلومات اور وکالت کی مہم میں معاونت کرے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ خاندانوں کو خاندانی منصوبہ بندی کے فوائد سے آگاہ کیا جا سکے۔

یہ پروگرام کلینکل فرنچائزنگ، واچر سکیمیں، اور کمیونٹی لیڈرز کے ذریعے فیملی پلاننگ کونسلنگ جیسی اختراعات کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہو گا، جنہیں پنجاب کے مختلف اضلاع میں پائلٹ کیا گیا اور خاندانی منصوبہ بندی کے نتائج میں بہتری دکھائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز، فیملی ویلفیئر ورکرز اور کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کے ایک وسیع نیٹ ورک کے ذریعے جو کہ صحت کی سہولیات، فیملی ہیلتھ کلینک اور فیملی ویلفیئر سینٹرز سے منسلک ہیں، یہ پروگرام ان علاقوں اور کمیونٹیز تک پہنچے گا جن تک فیملی پلاننگ کی خدمات تک محدود یا کوئی رسائی نہیں ہے۔

سیکر ٹری پاپولیشن ویلفیئر نے کہا کہ یہ خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات فراہم کرنے والوں کی باہمی رابطے کی مہارت کو بھی بہتر بنائے گا۔ ورلڈ بنک کے مشن نے پنجاب میں جاری ہونے والے پروگرام کی بے حد تعریف کی اور اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :