ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات فروش کو قید اور بھاری جرمانے کی سزادے دی

جمعرات 18 اپریل 2024 20:10

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ایڈیشنل سیشن جج امتیاز ندیم نے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے منشیات فروش کو قید اور بھاری جرمانے کی سزادے دی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش فیصل خالد کو نو سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر وسیم عباس نے منشیات فروش فیصل خالد کو 1400 گرام چرس سمیت گرفتار کیا تھا۔

منشیات فروش کیخلاف تھانہ صدر میں زیر دفعہ 9C/CNSA کے تحت مقدمہ درج ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا کہنا تھ اکہ معیاری تفتیش کیساتھ ثبوتوں کو بہترین انداز میں عدالت کے سامنے پیش کرکے منشیات فروشوں کو سزائیں دلوائی گئیں۔ انسداد منشیات کیلئے ضلع بھر میں پولیس آگاہی مہم سمیت بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔: اپنے جوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھا کر منشیات کا خاتمہ کیا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :