فیصل آباد، محبوبہ سے ملاقات کیلئے آنیوالے عاشق کو خاتون کے بیٹے نے گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا

جمعرات 18 اپریل 2024 20:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) سمندری کے علاقہ ضیاء مارکیٹ میں محبوبہ سے ملاقات کیلئے آنیوالے عاشق کو خاتون کے بیٹے نے گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل کی تلاش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق کہکشاں کالونی سمندری کے رہائشی بلال مسیح نے رجانہ روڈ پر واقع ضیاء مارکیٹ کے قریب رہائش پذیر خاتون عابدہ بی بی زوجہ سموئیل مسیح سے مبینہ طور پر ناجائز مراسم استوار کر رکھے تھے، گزشتہ شب بلال مسیح اپنی محبوبہ سے ملاقات کرنے کیلئے ان کے گھر داخل ہوا تو اسی دوران خاتون کا بیٹا آکاش مسیح بھی گھر داخل ہوا تو اس نے بلال مسیح کو دیکھتے ہی طیش میں آ کر فائرنگ کر دی، گولیاں بلال مسیح کے سینے میں اتار دیں جسکی وجہ سے خون میں لت پت ہو کر گر پڑا تو ملزم آکاش موقع سے فرار ہو گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو 35سالہ بلال مسیح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکا تھا، تاہم سمندری سٹی پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :