ژوب میں بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز کے زیراہتمام بیروزگاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 18 اپریل 2024 20:19

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ز یراہتمام بیروزگاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں ژوب کے مختلف سیاسی وسماجی پارٹیوں کے عہدیدارو نے حصہ لیا جن میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی تحصیل ژوب کے سکرٹری عبدالخالق ناصر و شیرا نی کے جنرل سکرٹری ایڈوکیٹ داود عوامی نیشنل پارٹی جنرل سکرٹری نذیر افغان, مسلم لیگ کے اجمل اعوان جماعت اسلامی رہنما ہارون رشید اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلعی صدر عدنان شالیزی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوتے کہا کہ بیروزگاری اس وقت پورے بلوچستان کا مسئلہ ہے حکمران اس وقت خواب غفلت میں ڈھوبے ہوئے ہیں نوجوان اعلی ڈگریاں ہاتھ میں لے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے جن میں ویٹرنری ڈاکٹرز کی تعداد 1600 سے تجاوز کر گء ہے جو قابل تشویش ہے اس کے علاوہ ان ڈاکٹرز کو پچھلے 5 سال سے ایک بھی اسامی نہ دینا حکومت بلوچستان کی پالیسیوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے تمام سیاسی عہدیدارو نے اس بات پر اتفاق کیا کہ حکومت فوری طور پر ویٹرنری ڈاکٹرز کے مطالبات کو تسلیم کرے اور حکومت و فائنانس آنے والے بجٹ میں محکمہ لائیوسٹاک کے تجویز کردہ 670 اسامیو کی فوری طور پر منظوری دے تاکہ بیروزگاری کاخاتمہ ہو