ایم فور آہنی پل کی تنصیب کی وجہ سے 20اپریل کو فیصل آباد سے ساہیانوالہ تک صبح 6سے 10بجے تک جزوی طور پر بند رہے گی

جمعرات 18 اپریل 2024 20:32

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) موٹروے پولیس، این ایچ اے اور دوسری متعلقہ اتھارٹیز سے مشاورت اور انکے نوٹس میں دینے کے بعد فیصل آباد سے ساہیانوالہ موٹروے پر بروز ہفتہ بتاریخ 2024 -04-20 کو آہنی پل (Steel Bridge) کی تنصیب کی جائے گی۔ اس دوران روڈ یوزرز کی سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے صبح (0600) چھ بجے سے دن (1000) دس بجے تک فیصل آباد سے ساہیانوالہ موٹروے جزوی طور پر بند کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس دوران موٹروے پولیس کے افسران، این ایچ اے، ضلع پولیس اور ٹریفک پولیس کے افسران بھی معاونت کے لیے موقع پر موجود ہوں گے۔ فیصل آباد سے لاہور یا اسلام آباد جانے والی ٹریفک چک جھمرہ روڈ یا فیصل آباد ایکسپریس وے سے ساہیانوالہ انٹرچینج سے موٹروے پر داخل ہو سکتی ہے۔ جو ٹریفک فیصل آباد کی طرف آے گی وہ ساہیانوالہ سے آؤٹ ہو کر ایکسپریس وے یا چک جھمرہ روڈ سے فیصل آباد داخل ہو سکے گی۔

متعلقہ عنوان :